تقریباً تین ہفتے تک برطرفی کا عتاب جھیلنے کے بعد سماج واد ی پارٹی کے
سینئر لیڈر پروفیسر رام گوپال یادو کی آج پارٹی میں ہوئی واپسی کے بعد اب
چھ ممبران اسمبلی سمیت سماج وادی پارٹی سے نکالے گئے 20سے زیادہ کارکنوں کی
برطرفی جلد ہی
منسوخ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔یادو خاندان میں برتری کی جنگ میں وزیر اعلی اکھلیش یادو اور ریاستی صدر
شیو پال سنگھ یادو کے درمیان تکرار نے پارٹی کو دو گرو پ میں تقسیم کردیا
تھا۔پروفیسر یادو اس معاملے میں اکھلیش کے حق میں ڈٹے رہے۔